Home Breaking News About Us Sports Contact Us
Home Breaking News About Us Sports Contact Us
YouTube Breaking Categories Facebook
کراچی: گلستانِ جوہر میں خاتون کا کار پر پتھراؤ، ڈرائیور کو تھپڑ، ویڈیو وائرل | PNP News

کراچی: گلستانِ جوہر میں خاتون کا کار پر پتھراؤ، ڈرائیور کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

Viral Videos | AFSHAN RIAZ | Feb 05, 2026

کراچی: گلستانِ جوہر میں خاتون کا کار پر پتھراؤ، ڈرائیور کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

خلاصہ

گلستانِ جوہر میں سڑک پر پیش آنے والے تنازعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا، تاہم تاحال کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی۔

اہم نکات

  • منور چورنگی کے قریب سڑک پر واقعہ پیش آیا
  • سیاہ گاڑی میں سوار خواتین کی سفید کار پر پتھراؤ
  • خاتون نے ڈرائیور کو تھپڑ مارا، ویڈیو وائرل
  • پولیس نے نوٹس لے لیا، شکایت تاحال درج نہیں

تفصیلی خبر

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب سڑک پر پیش آنے والے ایک واقعے میں مشتعل خاتون نے گاڑی پر پتھراؤ کیا اور کار ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار خواتین سفید رنگ کی کار پر پتھراؤ کر رہی ہیں، جبکہ تین خواتین کار ڈرائیور کو مغلظات بھی کہتی رہیں۔ ویڈیو میں یہ منظر بھی دکھائی دیتا ہے کہ جیسے ہی ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا، سیاہ کپڑوں میں ملبوس خاتون نے اسے تھپڑ مار دیا۔

واقعے کے دوران سفید گاڑی میں سوار ایک شخص نے موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کی، جس کے بعد مشتعل خواتین اپنی گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے روانہ ہو گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ گلستانِ جوہر نوید سومرو کے مطابق تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے نئے یا پرانے ہونے اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

💬 تبصرے

⚠️ تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا۔